Tuesday, 13 March 2012

Wah ji



پچھلے دنوں اقوام متحدہ میں ایک انتہائی اعلی پائے کی تقریر سننے کو ملی جس نے عالمی سطح پر تہلکہ مچا دیا اور دنیا کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔
فلسطینی نمائندہ بولا “اپنی تقریر شروع کرنے سے پہلے میں آپ کو حضرت موسی علیہ السلام کی کہانی سنانا چاہتا ہوں۔ فلسطین کے ایک شہر میں جب جضرت موسی نے پتھر توڑ کر چشمہ نکالا تو انہوں نے سوچا کیوں ناں اس میں نہا لیا جائے۔ انہوں نے کپڑے اتارے اور چشمے میں نہانے لگے۔ جب وہ نہا کر باہر نکلے تو ان کے کپڑے غائب تھے۔ کوئی اسرائیلی ان کے کپڑے چرا کر بھاگ چکا تھا”۔
اسرائیل کا نمائندہ ہڑبڑا کر اٹھا اور غصے سے بولا “کیا بکواس کرتے ہو اس وقت تو اسرائیلی فلسطین میں نہیں رہتے تھے”۔
فلسطینی نمائندہ مسکرایا اور بولا “میں نے اپنا کیس ثابت کر دیا ہے، اب اپنی تقریر شروع کرتا ہوں”۔

No comments:

Post a Comment