زونگ کی جانب سے متعارف کروائے گئے اینڈرائیڈ سمارٹ فون IDEOS کی قیمت کو ایک بار پھر کم کر دیا گیا ہے اور اب یہ فون صرف 6999 روپے میں دستیاب ہے۔ 2010 میں متعارف کروائے جانے والے اس فون کی قیمت شروع میں 15999 مقرر کی گئی تھی جسے بعد ازاں کم کر کے 10999 کر دیا گیا تھا۔
زونگ کا IDEOS سمارٹ فون مشہور کمپنی ہواوے نے تیار کیا ہے اور یہ گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم 2.2 فرویو سے مزین ہے۔
اس فون میں جی پی ایس ، وائی فائی ، گوگل نقشہ جات ، یوٹیوب اور بہت سے نئی ایپلی کیشنز انسٹال کرنے کی سہولت بھی میسر ہے۔
زونگ کی جانب سے موبائل فون کے ساتھ 6 ماہ کا فری انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ جسکی حد 8 ایم بی ہے۔
یہ موبائل فون زونگ کی فرنچائیز یا کسٹمر سروس سنٹر سے خریدا جاسکتاہے
Waoo
ReplyDeleteIt is my pride to visit this site repeatedly as it is very useful and delightful for me.
ReplyDeleteThis post truly made my day.
Jobs in Pakistan